لاہور(کامرس رپورٹر) فلور ملز ایسوسی ایشن اور گین تنظیم کے مابین گزشتہ روز آئرن ملے آٹے کی تیاری کے حوالے سے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے اس موقع پر وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ خوراک میں نامیاتی اجزا کی کمی کے باعث خواتین اور بچوں میں بہت سے بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں اس لیے حکومت پنجاب نے فلور ملز کے اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور فولادی آٹے کی تیاری میں فلور ملزکو ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ کہ فورٹیفایئڈ آٹا اس وقت قوم کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوسکے حکومت کو چاہیے کہ وہ پری مکس آئرن کی مارکیٹ میں فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ فلور ملز کو فولادی آٹے کی تیاری میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔