محکمہ داخلہ کی سست روی، جیل خانہ جات کے افسروں کی انکوائریاں کئی ماہ سے زیر التوا

لاہور (میاں علی افضل سے) محکمہ داخلہ پنجاب کی سست روی کے باعث جیل خانہ جات کے افسروں کی انکوائریوں کا کئی ماہ بعد بھی فیصلہ نہیں کیا جا سکا بروقت فیصلہ نہ ہونے سے درجنوں افسر پروموشن سے محروم ہو سکتے ہیں۔ انکوائریاں زیر التوا ہونے سے بہت سے اہم سیٹوں پر تعیناتی سے بھی محروم ہیں، بہت سی انکوائریاں 6 ماہ سے زیر التوا ہیں جس سے جیل خانہ جات کے افسر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ جن افسروں و اہلکاروں کی انکوائریوں کا تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا ان میں 9 سپرنٹنڈنٹ، 8 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 17 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، چیف وارڈرز کی 9، ہیڈ وارڈرز کی 17 جبکہ وارڈرز کی 21 انکوائریاں محکمہ داخلہ کے پاس زیر التوا ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فوٹو گرافر، سٹور کیپر اور ڈارک روم کی ایک ایک انکوائری عرصہ دراز سے زیر التوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن