لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں 24 ویں روزے کو بھی پرچون سطح پر کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی اور دکاندار صارفین کو سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے ذائد پر فروخت کر کے لوٹتے رہے۔ علامہ اقبال ٹائون، سمن آباد، اچھرہ، مزنگ، اندرون شہر، گلبرگ، ماڈل ٹائون، ایجوکیٹن ٹائون سمیت دیگر علاقوں کے صارفین کے مطابق دکاندار انکو سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے 50 روپے سے بھی زائد میں فروخت کر رہے ہیں۔ ایک کلو آلو کی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی لیکن دکاندار اسے 75روپے سے لیکر 80روپے تک فروخت کرتے رہے۔ پیاز 47 روپے، ٹماٹر 55، لہسن دیسی 110، ادرک سنگاپور 295 روپے، پالک 29 روپے، کریلے 35 روپے، لیموں 150 روپے، بند گوبھی 49 روپے، مٹر 135روپے، مولی 20 روپے، بھنڈی 45 روپے، پھلوں میں سیب سفید 125 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی 200 روپے، ایرانی کھجور 225 روپے، انگور کالا 210 روپے، انگور گولہ 215 روپے، آڑو 135 روپے، آلوبخارہ 170 روپے، آم چونسہ 110 روپے، کیلا اول درجن 93 کی بجائے 120 روپے، خربوزہ 75 روپے میں فروخت ہوا۔
رمضان میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ برقرار
Jul 24, 2014