تیسری بار وزیراعظم، وزیراعلیٰ بننے کیلئے پنجاب کی بجلی گیس کا سودا کر دیا گیا: پرویز الٰہی

لاہور (پ ر) ق لیگ کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کیلئے پنجاب کی بجلی اور گیس کا سودا کر دیا گیا، نواز اور شہباز شریف نے صوبہ کے عوام کے مفادات کی بجائے اپنا مفاد سامنے رکھا، ان کے وزراء کے روزانہ جھوٹ بولنے سے بجلی نہیں آ سکتی، انہوں نے صوبہ کی صنعتوں کو دیوالیہ اور عوام کو بے حال کر دیا ہے، لاہور اور دیگر شہروں میں شدید گرمی اور ماہ رمضان میں تپتی سڑکوں پر حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں کا ماتم کرنے والے محنت کشوں، تاجروں، دکانداروں اور روزہ داروں کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی جانب سے نوٹس لینے کے بیانات نہیں بجلی چاہئے۔ انہوں نے ایک بیان میں بجلی سے محروم عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور، اوچ، گدو اور ساہیوال وغیرہ میں ان کے پاور پراجیکٹس کی حقیقت بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے، پنجاب میں روزانہ بیس 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتیں و کاروبار بند اور چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے پراجیکٹ لگانے کا شور مچانے اور ان کا افتتاح کرنے والوں نے آج تک ایک میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب میں بجلی و گیس نہ ملنے سے دوسرے صوبوں کی نسبت صنعتوں کی بدترین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں بجلی و گیس کے صنعتی، کمرشل اور رہائشی نرخ آج کی نسبت بہت کم تھے اور ان کی کوئی قلت بھی نہیں تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...