سانحہ ماڈل ٹاؤن: عدالتی ٹربیونل کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس نے نیا فل بنچ تشکیل دیدیا

Jul 24, 2014

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے سانحہ ماڈل ٹاون کے عدالتی ٹریبونل کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کیلئے نیا فل بنچ تشکیل دیدیا۔ مسٹرجسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ میں مسٹر جسٹس انوارالحق اور مسٹر جسٹس عبدالستار اصغر شامل ہیں۔ فل بنچ کل 25 جولائی سے درخواست کی سماعت کریگا۔

مزیدخبریں