مشرف کیخلاف غازی قتل کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تاہم 18 ستمبر کو پرویز مشرف کی طلبی کا حکم بر قرار ہے۔ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کے چھٹی پر ہونے کے باعث سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت کارروائی کے بغیرملتوی کر دی گئی۔آئندہ سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔ عدالت کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کو اب تک 16 بار طلب کیا جا چکا ہے مگر وہ ایک بار بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ گزشتہ سماعت پر پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ پیش کی تھی جس کے مطابق ڈاکٹر نے سابق صدر پر 3 ہفتوں تک سفر پر پابندی لگا رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...