نائجیریا : خودکش حملہ بم دھماکہ 82 ہلاک‘ اپوزیشن رہنما بوہاری بال بال بچ گئے

Jul 24, 2014

ابو جا ( این این آئی + رائٹر ز ) نائیجیریا کے مشرقی شہرکدونا میں 2 بم دھماکوں میں 82 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ۔ حکام نے بتایا سابق صدر اور اپوزیشن رہنما محمد و بوہاری کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن وہ بال بال بچ گئے ۔ بوہاری کے قافلے کو اسوقت نشانہ بنا یا گیا جب وہ نماز کی ادائیگی کیلئے جا  رہے تھے ۔ ریڈ کراس کے مطابق اس بم دھماکے میں 50 افراد مارے گئے ۔ لوگ جائے حادثہ پر اکٹھے ہوگئے ۔ فوج نے منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ۔ دھماکے میں ایک گاڑی تباہ ہوگئی ۔ ادھر دوسرے خود کش حملے میں مذہبی رہنما اور اجتماع کو نشانہ بنایا گیا ۔ 32 افراد جاں بحق ہوئے ۔ سکیورٹی حکام نے دھماکوں کا الزام ’’الشباب ‘‘ گروپ پر عائد کیا ہے ۔

مزیدخبریں