سعودی قیادت نے ایران کیساتھ جوہری معاہدے کی توثیق کر دی : امریکی وزیر دفاع کا دعوی

ریاض(اے این این)امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق کر دی ہے، سعودی قیادت نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تاریخی معاہدے کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سعودی ہم منصب محمد بن سلمان اور دیگر اعلی عہدیداروں سے جدہ میں ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایشٹن کارٹر نے بتایا کہ سعودی قیادت نے تہران سے معاہدے کی توثیق کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی شاہ اور وزیر خارجہ دونوں ہی نے ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا اور ہم نے ایران اور داعش سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے بتایا کہ سعودی فرمانروا متوقع طور پر آئندہ موسم خزاں میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔ ایش کارٹر کا کہنا تھا کہ سعودی رہنماﺅں کی طرف سے صرف ایران کے جوہری معاہدے پر کاربند رہنے کی تصدیق کرنے کے لیے بین الاقوامی معائنہ کاروں کی صلاحیت اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پابندیوں کے دوبارہ نفاذ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی پر بند کمرے میں ہونے والی ان ملاقاتوں کی وڈیوتو دکھائی لیکن ان کے بعد کوئی پریس کانفرنس نہیں کی گئی کیونکہ عموماً سعودی رہنما پریس سے سوال و جواب نہیں کرتے۔ امریکی وزیر دفاع اس تاریخی معاہدے پر اپنے خلیجی اور عرب اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے مشرق وسطی کے دورے پر ہیں۔ رواں ہفتے ہی انھوں نے اسرائیل کا دورہ بھی کیا تھا جس کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اس معاہدے کے سخت خلاف ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے نا تو باضابطہ طور پر ایران جوہری معاہدے کی مذمت کی گئی اور نا ہی اس کی تائید۔ تاہم حالیہ دنوں میں ریاض میں حکام کے حوالے سے ایسی خبریں منظر عام پر آتی رہی ہیں جن میں یہ خدشہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتا ہے۔
امریکی وزیر دفاع

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...