تحریک انصاف برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر پرسوں مظاہرہ کرےگی

لندن (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے لندن پہنچنے کے بعد کہا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف مظاہروں کی مہم چلائی جائے گی۔ فیصل واڈا نے لندن پہنچنے پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 جولائی کو برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر الطاف حسین کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا اور اس کے بعد پورے برطانیہ میں مظاہروں کی مہم چلائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والے کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تحریک انصاف کراچی آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے جب سے آپریشن شروع ہوا ہے جرائم میں 70فیصد کمی آئی ہے۔

مظاہرہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...