لندن ( نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں امریکی سفیر کی رہائش گاہ پر مسلمانوں کیلئے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔ امریکی سفیر میتھیویبارزون نے کہا کہ امریکہ اسلام اور مسلمانوں کی گہری عزت کرتا ہے ۔ امریکہ میں عید اور رمضان کی تقاریب سرکاری طور پر منائی جاتی ہیں ۔