واشنگٹن (نیٹ نیوز) چاند پر قدم رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص نیل آرم سٹرانگ کے لباس کو محفوظ کرنے کے لئے منصوبہ شروع کر دیا گیا۔ اس لباس کو محفوظ بنانے پر پانچ لاکھ ڈالرز لاگت آئے گی۔ یہ خلائی لباس چاند پر قدم رکھتے وقت آرم سٹرانگ نے پہن رکھا تھا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اسے خاص باکس اور ماحول کی ضرورت ہے۔