ثابت ہو گیا مسائل دھرنوں سے حل نہیں ہوتے، عمران نے فیصلہ مان کر اچھا کیا: خواتین سیاسی رہنما

لاہور (لیڈی رپورٹر) جوڈیشل کمشن کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان سیاست چھوڑ دیں اور قوم سے معافی مانگیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں نے نوائے وقت سے گفتگو میں کیا۔ مسلم لیگ ن کی ارکان پنجاب اسمبلی ڈاکٹر عالیہ آفتاب راحیلہ خادم حسین اور نبیرا نعیمی نے کہا فیصلے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔ ثابت ہو گیا کہ ملکی مسائل دھرنوں اور قومی اداروں پر یلغار سے حل نہیں ہوتے پی ٹی آئی سبق سیکھ لے۔ تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل اور سلونی بخاری نے کہا فیصلہ منظور ہے معافی مانگنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا حکومت قومی مسائل پر توجہ دے۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کی بیلم حسنین اور فائزہ ملک نے کہا کہ دھرنا پی ٹی آئی کا جمہوری حق تھا مگر دھرنے کے دوران مطالبات کو طول دینا اور ہلہ بول کر منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنا انتہائی غیر جمہوری تھا، عمران خان نے فیصلہ قبول کر کے اچھا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...