فیس بک پر دوستی‘ امریکی خاتون گوجرانوالہ پہنچ گئی‘ اسلام قبول کرکے نوجوان سے شادی

Jul 24, 2015

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) فیس بک پر گوجرانوالہ کے نوجوان سے ہونے والی دوستی کے بعد امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد نوجوان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی کالونی کے رہائشی 38 سالہ انجم ریاض کی فیس بک پر فلوریڈا کی رہائشی 39 سالہ خاتون لیا سموکس کے ساتھ دوستی ہو گئی جو کئی سال چلتی رہی جس کے بعد لیا سموکس انجم ریاض سے ملنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں گوجرانوالہ کچہری پہنچے جہاں پر نکاح خواں قاری اسد اللہ نے لیا سموکس کو کلمہ پڑھوایا اور بعد ازاں دونوں کا نکاح بھی کر وا دیا۔ اس موقع پر انجم ریاض تو میڈیا سے روپوش رہا جبکہ لیا سموکس خوشی خوشی ضلع کچہری میں اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گھر کو رخصت ہو گئی۔

مزیدخبریں