رشید غازی قتل کیس، ہائیکورٹ نے مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے

اسلام آباد (اے این این) ہائی کورٹ نے عبدالرشیدغازی قتل کیس میں پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے عبدالرشیدغازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کی طبیعت خراب ہے اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔اکبر بگٹی قتل کیس میں عدالتی حکم پر تشکیل دیئے گئے میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں بھی یہ بات کی ہے کہ وہ سفر کے قابل نہیں اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کئے جائیں۔جس پر عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کر دیئے ۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں حاضری کے حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...