ممبئی کی میئر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹلر قرار دیدیا

Jul 24, 2015

ممبئی (آن لائن) ممبئی کی میئر اسنیہال امبیکر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر قراردے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اسنیہال امبیکر کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خود انحصاری کی پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں لیکن ان کا طرز حکمرانی ہٹلر سے مماثلت رکھتا ہے۔ ایسا اس وقت ہی ہوتا ہے جب ایک ہی فرد تمام اختیارات کا مالک بن جائے۔ واضح رہے کہ اسنیہال امبیکر کا تعلق شیو سینا سے ہے جو گزشتہ 3 دہائیوں سے بی جے پی کی اتحادی جماعت ہے۔

مزیدخبریں