محکمہ موسمیات نے آج سے سوموار تک ملک کے بیشتر شہروں میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے سوموار تک زیریں سندھ حیدرآباد ، میر پور خاص ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوگی۔سیلاب کا خطرہ ہونے کی وجہ سےمقامی لوگوں کو محتاط رہنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے-بلوچستان میں ژوب ،سبی،نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن جبکہ پنجاب، خیبر پی کے،کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے باعث پنجاب، بالائی خیبر پی کے،کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر اگلے پانچ روز کے دوران مقامی لوگوں کو محتاط رہنےکا کہا گیا ہے۔کشمیر،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر شہروں میں گرچ چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن