دوہزار تیرہ کے عام انتخابات کے بعد عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے چھ مطالبات حکومت کے سامنے رکھے جن میں وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ سب سے پہلا تھا. ری الیکشن، انتخابی اصلاحات،غیرجانبدار نگراں حکومت کا قیام اور الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کا احتساب کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام تھا. حکومت نے ماسوائے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے عمران خان کے تمام مطالبہ تسیلم کئے. انتخابی دھاندلیوں پر جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا. کپتان نے اپنے ہر خطاب ہر جلسے اور ہر پریس کانفرنس میں اس بات کا برملا اعلان کیا کہ وہ جوڈیشل کمیشن کا ہر فیصلہ قبول کریں گے. وہ اس کی کارروائی سے بھی مطمئن تھے جس کا وہ بار بار کہتے بھی رہے .
عمران خان نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت چھ مطالبات رکھے
Jul 24, 2015 | 13:10