حافظ آباد: اغواء کے بعد محنت کش کے بیٹے پر وحشیانہ تشدد

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) محنت کش کے بیٹے کو مبینہ طور پر نجی جیل /ٹارچر سیل میں رکھ کر تشدد کرنے کے الزام میں پولیس ونیکے تارڑ نے6 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کولوتارڑ کے رہائشی مستنیر عرف تنویر کو بااثر افراد وقاص عظمت، حسنین ظفر،بلاول، ، عمر ہدایت اور حامد وغیرہ نے دو ماہ قبل بھتہ نہ دینے پر اسے اغواء کیا ۔ ملزمان اسے اپنی نجی جیل/ٹارچر سیل میں رکھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔۔اس دوران ملزمان نے وحشیانہ تشد کرتے ہوئے اسکی وڈیو بھی بنائی اوربعد ازاں اسے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر اپ لو ڈ کر دیا۔مغوی مستنیر عرف تنویر کے والدین نے کہا کہ کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس تھانہ ونیکے تارڑ کو کارروائی کے لئے درخواست بھی دی لیکن دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس نے نہ تو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور نہ ہی انکے بیٹے کا کوئی سراغ لگا یا۔ اُنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ ملزمان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لا کر انکے بیٹے کو بازیاب کروایا جائے۔دوسری جانب پولیس ونیکے تارڑ نے مذکورہ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد 6ملزمان وقاص عظمت،، حسنین ظفر،بلاول، ، عمر ہدایت اور حامد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی ملزمان کے گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں پولیس نے دیگر کئی افراد کو بھی حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...