ہانگ کانگ دنیا کا مہنگا ترین کراچی ساتواں سستا شہر قرار

Jul 24, 2016

نیو یارک (نیٹ نیوز) رہائش کے لحاظ سے دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی 2016 فہرست کے مطابق دنیا کا مہنگا ترین شہر ہانگ کانگ اور سستا ترین شہر نیمبیا کاوندھویک ہے۔ سستے ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کے مطابق دنیا کے209 شہروں میں رہائش، کھانے پینے کی اشیائ، تفریح سمیت دیگر ضروریات زندگی کا تقابلی جائزہ لینے کے بعد درجہ بندی کی گئی جس کے مطابق پاکستان کا شہر کراچی دس سستے ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر ہے اور مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں 201 ویں نمبر ہے۔ مہنگا ترین شہر کا اعزاز حاصل کرنے والے ہانگ کانگ میں ایک کافی کا کپ تقریباً 840 روپے (8 ڈالر) کا ملتا ہے جبکہ اسی کپ کی قیمت لندن میں 461 روپے اور ٹوکیو میں 420 روپے ہے۔ ہانگ کانگ میں بغیر آراستہ دو بیڈ روم اپارٹمنٹ کا ماہانہ کرایہ سات لاکھ 12 ہزار ہے۔ دنیا بھر میں پہلے پانچ مہنگے ترین مقامات میں سے ہانگ کانگ، انگولا کا دارالحکومت لونڈا، سوئٹزر لینڈ کا زیورخ، سنگاپور اور ٹوکیو ہیں۔

مزیدخبریں