سکھر: عدالت نے اسد کھرل کو14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Jul 24, 2016

سکھر(صباح نیوز)سکھر کی عدالت نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسد کھرل کی گرفتاری کے معاملے پر سندھ حکومت اور رینجرز آمنے سامنے آگئے تھے، اسد کھرل کو سنیپ چیکنگ کے دوران شکارپور روڈ سے گرفتار کیا گیاتھا۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو سکھر میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔جن کی گرفتاری کے معاملے پر سندھ حکومت اور رینجرز آمنے سامنے آچکے ہیں۔ ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کا کہنا ہے کہ اسد کھرل کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ رکھنے سمیت 2 مقدمات درج کیے گئے۔

مزیدخبریں