نوازشریف مت بھولیں58 فیصد کشمیریوں نے ان کیخلاف ووٹ ڈالا:نعیم الحق

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کشمیریوں کی اکثریت نے مسلم لیگ ن اور اس کے منشور کو مسترد کر دیا ہے۔ نواز شریف کو کشمیر میں فتح کا جشن مناتے ہوئے یہ بات نہیں بھولنی چاہئے 58فیصد کشمیریوں نے ان کے خلاف ووٹ ڈالا ہے، موجودہ نظام کی سب سے بڑی قباحت ہی یہ ہے اقلیت کو اکثریت پر مسلط کرتا ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ اسی کا فائدہ اٹھا کر اپنا الو سیدھا کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف اور ان کے حواری بغلیں بجانے سے پہلے انتخابی نتائج کا بھی جائزہ لیں۔ نظام کی خرابی کے باعث اکثریت کی رائے کچرے کے ڈھیر کی نظر ہوجاتی ہے اور اقلیت ایوانوں میں براجمان ہو کر عوام کا قلع قمع کرتی ہے۔ 2013 کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کی مخالفت میں ڈالے گئے ووٹ حمایت میں ڈالے ووٹوں سے کہیں زیادہ تھے لیکن مسلم لیگ ن کبھی یہ نقائص دور نہیں کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تحریک انصاف نہ صرف شریفوں سے لوٹ مار کا حساب لے گی بلکہ اس نظام کو بھی بدلے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...