اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے قانون سازاسمبلی کے انتخابات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا تکنیکی طور پر دھاندلی کی گئی چھ ماہ بعد دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز چلے ، کروڑوں روپے سے ووٹ خریدے گئے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر نے مسلم لیگ ن کی حکومت چھ ماہ سے زیادہ نہ چلنے کی پیش گوئی کی۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ پولنگ سٹیشنوں پر فوج کا کوئی کام نہیں تھا۔ عمران خان نے فاؤل پلے کے باوجود سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو مبارکباد دی۔