لاہور ( سپیشل رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے منگل سے پنجاب کے نشیبی علاقوں کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب ’’ بوٹوں‘‘ سے نہیں رکتا، شہبار شریف حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں، حکومت نے ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ لاہور میں سیالکوٹ، وہاڑی، ملتان اور لیہ سے تعلق رکھنے والے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میاں محمودالرشید نے منگل سے پنجاب کے مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو ممکنہ سیلاب سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرینگے، اس مہم میں پی ٹی آئی کی مقامی تنظمیں بھی معاونت کرینگی اور کارکن ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
سیلاب ’’بوٹوں’’ سے نہیں رکتا، حفاظتی اقدامات کئے جائیں: محمود الرشید
Jul 24, 2016