انسداد ڈینگی ڈے پر سیمینارز، واکس کا اہتمام، پمفلٹس کی تقسیم

مانگا منڈی، لاہور (خبر نگار + سپیشل رپورٹر+ کامرس رپورٹر+ لیڈی رپورٹر + سٹاف رپورٹر +نامہ نگار) انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر لاہور میں گزشتہ روز سیمینارز اور و اکس کا اہتمام کیا گیا صفائی سے متعلق معلوماتی و آگاہی پمفلٹس تقسیم۔ رکن قومی اسمبلی ملک محمد پرویز کی قیادت میںشالامار ٹائون انتظامیہ کے زیرِ انتظام گورنمنٹ شالیمار کالج باغبانپورہ لاہور میں ڈینگی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) کے زیرِ اہتمام استنبول چوک ٹائون ہال میں انسدادِ ڈینگی ڈے کے حوالے سے ڈینگی و صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کی قیاد ت منیجنگ ڈائریکٹربلال مصطفی سید نے کی شریک ہوئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن راؤ امتیاز احمد کی قیادت میںٹی ایم اے گلبرگ ٹاؤن کے زیر اہتمام لبرٹی چوک سے حسین چوک تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔رکن صوبائی اسمبلی وحید گل کی قیادت میں یوم انسداد ڈینگی کے موقع پر ٹی ایم اے عزیز بھٹی ٹاون کی جانب سے واک کا انعقاد کیا گیا۔سیکرٹریٹ میں بھی ڈینگی ڈے منایا گیا -اس موقع پر خصوصی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مدثر ریاض ملک ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی نمائندگی کی ۔ ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے شہر کے تمام ٹا ئونز میں انسدادِ ڈینگی ڈے منایا گیا۔ تمام ٹا ئونز میں ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں نے اِن ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کے تحت مقامات کو چیک کیا صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ویژن ہے کہ پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنایا جائے جس میں صحت اور تعلیم کے تمام ایشوز کو ختم کر کے ترقی وخوشحالی کی طرف بڑھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر محکمہ تحفظ ماحولیات کے زیر اہتمام لبرٹی چوک سے حفیظ سینٹر تک ڈینگی کے خاتمے سے متعلق آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے کے موقع پر آگاہی سیمینار اور واک منعقد کی گئی۔ صوبائی سیکرٹری بشری امان اور پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق نے شرکاء کو ڈینگی سے بچائو کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگا ہ کیا۔ لاہور جنرل ہسپتال اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میںانسداد ڈینگی ڈے منایا گیا۔پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ہاتھوں سے دفتر کی صفائی سے دن کا آغاز کیا ۔ ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میںاینٹی ڈینگی سیمینار اوراینٹی ڈینگی آگاہی واک نکالی گئی۔ حسین سردار ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس ) کی قیادت میں سول سیکرٹریٹ پنجاب، ایگریکلچر ہائوس، ڈیوس روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ میں واک اور آگاہی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔ فاطمہ میموریل ہسپتال میں ڈینگی ڈے کی مناسبت سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر شہزاد نسیم۔ انفکشن کنٹرول آفیسر کا کہنا تھا کہ فاطمہ میموریل ہسپتال نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس بیماری کی روک تھام کی جاسکے۔صوبائی محکمہ آبپاشی اور پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی کا دن بھرپور انداز سے منایا گیا۔ وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد کے زیر قیادت واسا ہیڈ آفس سے لے کر ظہور الٰہی روڈ تک ڈینگی واک کا انعقاد ہو ا واک میں مینیجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری نصیر احمد ڈی ایم ڈی آپریشن اصغر علی بھلی،آفتاب احمد ڈھلوں ڈی ایم ڈی ، عبدالقدیر خان ، ڈائریکٹر فنانس میان منیر احمد اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کے زیر اہتما م صدر دفتر 2ساندہ روڈ لاہور میں انسداد ڈینگی ڈے منایا گیا اور ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی قیاد ت میں صدر دفتر لاہور سے ایم اے او کالج چو ک تک واک کی گئی ۔پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام آج یوم انسداد ڈینگی بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے زیر اہتمام بھی واک نکالی گئیں۔سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں ڈینگی سے متعلق آگاہی کیلئے واک منعقد کی گئیں۔ گورنمنٹ مڈل اور پرائمری سکول کے اساتذہ کا ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک کیا گیا۔ کوئین میری کالج لاہور میں ڈینگی ڈے منایا گیا جس میں کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم نے مہمان خصوصی ڈی، پی، آئی کالجز پنجاب پروفیسر خالد جاوید اور ڈائریکٹر کالجز لاہور رانا نسیم کے ساتھ سیمینار میں شرکت کی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سٹاف اور طلبہ نے گزشتہ روز ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام کیا۔ اس موقع پریو ایچ ایس کے جنیٹکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر اسلم خان نے کہا کہ یو ایچ ایس میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش ہیں اور ہم نے سائنسی بنیادوں پر ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی کا پتہ چلانے کا کام مکمل کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن