گوجرانوالہ: واسا اہلکاروں کی مبینہ رشوت خوری، گندگی کیخلاف مکینوں کا کان پکڑ کر انوکھا احتجاج، نعرے بازی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) واسا اہلکاروں کی مبینہ رشوت خوری اور گلیوں میں کھڑے گندے پانی سے پریشان علاقہ مکینوں نے واسا دفتر کے باہر کان پکڑ کر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ کچا دروازہ کی گلیوں میں گزشتہ 20 روز سے گندا پانی کھڑا ہونے کے باعث علاقہ مکینوں نے شیرانوالہ باغ میں واقع واسا دفتر کے سامنے کان پکڑ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے پانی نکالنے کیلئے واسا ملازمین کو گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے کے عوض دو ہزار روپے بھی دئیے مگر اسکے باوجود گلیوں میں پانی ویسے ہی کھڑا ہے۔ وہ تنگ آکر احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ سیوریج کا گندا پانی نکالا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...