مردان ( این این آئی ) تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے 5 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں احتساب کا خواب پورا نہیں ہوا، تمام وسائل چند مخصوص حلقوں میں خرچ ہورہے ہیں، اپنے ممبران کو نظر انداز کرکے ذاتی مفادات کیلئے اپوزیشن کو نوازا جارہا ہے۔ اس لئے پارٹی قیادت پانچ دنوں میں وزیراعلیٰ سمیت ناقص کارکردگی کے حامل صوبائی وزراء کیخلاف تادیبی کارروائی کرے، بصورت دیگر ڈیڈ لائن کے بعد نظریاتی گروپ کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔