لاہور (نمائندہ سپورٹس)لارڈز کے ہیرو یاسر شاہ اولڈ ٹریفورڈ میں زیر و بن گئے۔ لیگ سپنر نے مانچسٹر میں بدترین کارکردگی کا بیاسی سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ لارڈز ٹیسٹ کے مین آف دی میچ یاسر شاہ کا جادو اولڈ ٹریفورڈ میں نہ چل سکا۔ انگلش بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے اور کیریئر میں پہلی مرتبہ213 رنز دے ڈالے۔ اولڈ ٹریفورڈ میں یہ کسی بھی بائولر کی بدترین کارکردگی ہے۔ انیس سو چونتیس میں آسٹریلیا کے بل او ریلی نے مانچسٹر ٹیسٹ میں ایک سو نواسی رنز دیے تھے۔ یاسر شاہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ دوسری بدترین کارکردگی ہے۔ دو ہزار چودہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یاسر شاہ نے ایک سو ترانوے رنز دے ڈالے تھے۔