لاہور (پ ر) حکومت ملٹی نیشنل کمپنیوں اور غیرملکی دبائو پر ایلوپیتھک طریق علاج کو نوازنے کے لیے طب یونانی طریق کو سرے سے ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے جس کے تحت حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں حکیم‘ دواساز اور دوا کوب کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مزید برآں شعبہ طب یونانی کو مردہ قرار دے کر ختم کرنے کی جعلی خبروں سے طب یونانی میڈیکل آفیسر حکیم قاضی ایم اے خالد نے کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں حکیموں کی بھرتیوں پر پابندی ختم کی جائے۔