اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان اپنی پہلی اننگز 56 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے شروع کرے گا ،پاکستان کو فالو آن سے بچنے کیلیے مزید 334رنز درکار ہیں

Jul 24, 2016 | 14:01

ویب ڈیسک

انگلش بلے بازوں جو روٹ ،السٹرکک،جونی بیئر سٹو اور بین سٹوکس کی شاندار بیٹنگ کے بعد انگلش باؤلرز نے پاکستانی بلے بازوں کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر ٹاپ آرڈر کے چار کھلاڑی پویلین واپس بھیج دیے ،کرس ووکس نے تین کھلاڑیون کو آؤٹ کیا .
اولڈ ٹریفرڈ کے آسان وکٹ پر پاکستانی بلے باز کرس ووکس اور بین سٹوکس کے باؤنسرز کا کوئؑی جواب نہ دے سکے.نائٹ واچ مین راحت علی اور یونس خان کو انگلش باؤلرز نے باقاعدہ ڈرا کے آؤٹ کیا .
محمد حفیظ حسب معمول کوئی بڑا سکور کیے بغیر پویلین لوٹے جبکہ اظہر علی بھی انگلش باؤلرز سے خوف زدہ دکھائی دیے ،،کپتان مصباح اگرچہ کریز پر موجود ہیں لیکن وکٹ پر آتے ہی وہ بھی ایک شارٹ بال پر اپنی وکٹ تقریبا گنوا چلے تھے .
پاکستان کی جانب سے واحد پر اعتماد بلے باز شان مسعود تھے جو تیس رنز بنا کر ابھی کریز پر موجود ہیں.
پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے مزید تین سو چونتیس رنز کی ضرورت ہے اور اس پہاڑ کو سر کرنے کی ذمہ داری ایک بار پھر کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد پر آن پڑی ہے،شان مسعود کے پاس بھی اچھا موقع ہے کہ وہ خود کو ایک کوالٹی کرکٹر ثابت کر سکیں.

مزیدخبریں