رینجرزاختیارات: معاملہ وزیراعلیٰ سندھ کی مشاورت سےحل ہوجائیگا , چوہدری نثار وزیراعظم بنناچاہتےہیں،اس لیےپاک فوج کے بینرز لگوائے, لطیف کھوسہ

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور رینجرز کو قانون کیمطابق چلا سکتے ہیں،کراچی کے امن میں رینجرز اور پولیس دونوں کا کردارہے، اختیارات کا معاملہ مشاورت سے جلد حل ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز آپریشن ضروری ہے تو ملک بھر میں ہونا چاہیے، پنجاب جرائم کی آماجگاہ بن چکاہے وہاں دودھ کی لہریں نہیں بہہ رہی، لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے نیشنل ایکشن پلان بنا مگر عملدرآمد کیوں نہیں ہوتا، پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج اور راحیل شریف بہترین سپہ سالارہیں،آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں ملیں، چودھری نثار چاہتے ہیں نواز شریف کی جگہ خود وزیراعظم بن جائیں،اس لیے وزیرداخلہ نےاسلام آباد میں فوج والے بینرزلگوائے،ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے اداروں کوغیر فعال کر دیا ہے، مسلم لیگ ن کا وطیرہ بن چکا کہ شفاف الیکشن نہیں ہونےدینے،ملک کولوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے گا، پانامہ لیکس کے معاملے پر نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن