کراچی میںپختون کلچرل ڈے منایا گیا، نوجوانوں کا پشتو دھنوں پر رقص

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پختون نوجوانوں کی بڑی تعداد شہر بھر سے ریلیوں کی شکل میں کراچی پریس کلب پر جمع ہوگئی۔شرکاء نے مختلف ثقافتی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے ،نوجوانوں نے پشتو موسیقی کی دھنوں پر ثقافتی رقص اتن کیا،اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ثابت کیا ہے کہ پختون اپنی ثقافت پر فخر کرتے ہیں ہم ایک پر امن قوم ہیں مختلف حوالوں سے ہم پر الزامات سازش ہے کراچی دنیا میں پختونوں کا سب سے بڑا شہر ہے اپنی ثقافت پر ناز کرنا زندہ قوموں کی نشانی ہے دہشت گردی کے ذریعے ہماری ثقافت پر حملے کیے گئے قبائلی مشران ،معتبرین ،سیاسی رہنماؤں اور علمائے حق کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، کرائے کے قاتلوں کے ذریعے ہمارے وجود کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہم ہر سال اس دن کو بھر پور انداز سے منائیں گے انتہاء پسندوں کا ایجنڈا مسترد ہوچکا ہے تمام تر سازشوں کے باوجود آج کا نوجوان اپنی ثقافت پر فخر کررہا ہے امن پسند قوتیں میدان عمل میں ہیں اور شرپسند قوتیں گمنام ہوچکی ہیں ۔
پختون کلچرل ڈے

ای پیپر دی نیشن