مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے باہر بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے جمع ہو کراحتجاج کیا۔ اس موقع پراسرائیلی فوج نے پرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دوفلسطینی شہید اورمتعدد شہری زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے باہر بڑی تعداد میں فلسطینی دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ فلسطینی نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے قابض صہیونی فوج نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اور صوتی بم بھی برسائے جس کے نتیجے میں دوفلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ہلال احمر فلسطین کے امدادی کارکنوں کو زخمیوں تک رسائی سے بھی روک دیا تھا۔
مسجد اقصیٰ جھڑپیں
مسجداقصیٰ کے باہر فلسطینیوں اوراسرائیلی فوج میں جھڑپیں جاری،دوشہری شہید
Jul 24, 2017