عمان (نیٹ نیوز) برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اُردن کے دارالحکومت عمان میں واقع اسرائیلی سفارت خانے پر نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سفارتخانے کو گھیرے میں لے کر اسے فوری طور پر بند کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے کے اندر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والا شخص اُردن کا شہری ہے جبکہ ایک اسرائیلی شہری شدید زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
سفارتخانہ حملہ