عبدالستارایدھی مصیبت زدہ انسانوں کے لیے مسیحا تھے‘ شمعو نہ صدف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹرایڈ و ٹیکسیشن ضلع وسطی شمعونہ صدف نے کہا ہے کہ عبدالستا ر ایدھی نے اپنی ساری زندگی بلا امتیا ز رنگ ونسل انسانیت کی خد مت میں وقف کر دی تھی۔ آپ بے سہارا ، یتیم، مصیبت زدہ انسانوں کیلئے مسیحا تھے پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں آپ نے انسانیت کی فلاح وبہبو دکیلئے نمایاں خدما ت انجام دیں زما نہ امن ہو یا جنگ ہر مشکل وقت اور موسم میں دکھی انسانیت کی خد مت کیلئے عبدالستار ایدھی سر گرم نظر آئے آج سے ایک بر س قبل سماجی خد مت کا ایک باب اپنی پوری آب و تا ب کیساتھ انسانیت کی مسیحا ئی کر تے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گیا تھا جس کے باعث قوم ایک شجر سایہ دار اور عظیم مسیحا سے محروم ہو گئی۔وہ گزشتہ روز بزم امکان سحر کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی کی یاد میں بخاری ہاﺅس فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر جن دیگر شخصیات نے خطا ب کیا ان میں بز م کے صد ر صاحبزادہ محمود الحسن مدنی، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ایم اے عباسی،وائس پرنسپل مہر ان ڈگری کالج فیڈرل بی ایریا پروفیسر اسماءنا ز عباسی، پروفیسر عزیز الرحمن صادق، شفیق احمد عباسی، فریحہ نا ز شیرازی، افشین قریشی ودیگر کے نام شامل ہیں۔ مہمان خصوصی شمعونہ صدف نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی عظیم خادم انسانیت تھے انہوں نے جس شاندار انداز سے بے لو ث خد مت کی اس کی مثال نہیں ملتی ۔

ای پیپر دی نیشن