لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود سے پارٹی آفس میں لبرٹی مارکیٹ ٹر یڈر ایسویشن کے سابق صدرو معروف تاجر صفدر بٹ نے ملاقات کی اور انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر شفقت محمود نے کہا صفدر بٹ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر اچھا اضافہ ہوگا ،تحریک انصاف میں جوق در جوق لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔
تاجر رہنما صفدر بٹ تحریک انصاف میں شامل
Jul 24, 2017