حافظ آباد پنڈی بھٹیاں میں بجلی کے لٹکتے بوسیدہ تار خطرہ بن گئیٗ عوام سراپا احتجاج

حافظ آباد+ پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) سبزی و فروٹ منڈی حافظ آباد میں خستہ حال لٹکتے خطرے اور خوف کی علامت بن گئے۔ انجمن آڑھتیان اور شہری گیپکو کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق سبزی فروٹ منڈی کولو روڈ پر پرانے بجلی کے تار خستہ حالی کے باعث جگہ جگہ سے ٹوٹ چکے ہیں۔ بجلی کی بندش سے نہ صرف آڑھتیان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ دور دراز سے آنے والے تاجر بھی سخت پریشان رہتے ہیں۔ انجمن آڑھتیان کے چیئرمین حاجی انور رحمانی،رانا انتظار، مولوی یوسف رحمانی، ملک بدر، مہر انور ودیگر کا کہنا ہے کہ تاروں کی تبدیلی کے لیے ستمبر 2016 میں گیپکو کو ڈیمانڈ نوٹس کے ذریعے رقم جمع کروائی گئی جس پر گیپکو حکام نے بجلی کی تاروں کو تبدیل کرنے کے لیے سامان سبزی منڈی کی ایک دکان میں رکھ دیا لیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک گیپکو ملازمین نے خطرناک تاروں کو تبدیل نہیں کیا جبکہ گیپکو کے افسران اور ملازمین تاروں کی تبدیلی کے لیے مبینہ طور پر رشوت طلب کر رہے ہیں۔اُنہوں نے چیف ایگزیکٹو گیپکو سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منڈی میں خطرناک تاروں کو فی الفور تبدیل کیا جائے تاکہ برسات کے موسم میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ پنڈی بھٹیاں میں بھی بجلی کے لٹکتے تار کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔ گیپکو حکام کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی شہر میں ہر گلی محلے میں تاروں کے گھچے ہیں دکانوں اور مکانوں کے نزدیک سے گزرنے کی وجہ سے اکثر دکانوں اور مکانوں میںکرنٹ سرایت کر جاتا ہے جس سے رہائشیوں کو بجلی کے جھٹکے لگتے ہیں جس کی اطلاع محکمہ کو دینے پر اُن کی مر مت کی جاتی ہے شہری جب کبھی بھی تار کے جلنے اور نئی تار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ محکمہ نے ہمیں تاریں نہیں دی ہیں اس لئے آپ ہمیں تاریں لے کر دیں ہم آپ کی تاریں بدل دیتے ہیں، انجمن تاجراں،انجمن شہریاں اور دیگر شہری تنظیموں نے مطالبہ کیا شہر کی بوسیدہ اور لٹکتے تار تبدیل نہ کئے گئے تو شہری محکمہ کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے اور اُس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...