نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بنے، ہر امتحان میں سرخرو ہونگے، پیراشرف رسول

فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف عوام کے ووٹوں کی طاقت سے وزیراعظم بنے استعفی کی بھیک مانگنے والے عوام کے پاس جائیں اور خود کو اس قابل بنالیں۔ عدالتوں کا احترام کرنا جانتے ہیں شریف خاندان ہر امتحان میں سرخرو ہوگا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوا ز شریف ہی پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں جن کے ساتھ عوام بے پناہ محبت کرتے ہیں کرپشن کے الزامات بے بنیاد جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم میاں نواز شریف کی سربراہی میں ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک تقری کی راہ پر گامزن ہوچکا عسکری قیادت کی معاونت سے سب کو امن کا گہوارہ بنایا جارہاہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...