پاکستانی حکمران کشمیریوں کے وکیل ہونے کا عملی ثبوت دیں: ابوالہاشم

Jul 24, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعة الدعوة لاہور کے مسﺅل ابو الہاشم ربانی نے کہا ہے کہ ساڑھے آٹھ لاکھ بھارتی غاصب فوج مودی سرکار کی سرپرستی میں کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک پوری کشمیری قوم سٹرکوں پر ہے۔ اُمت مسلمہ خاص طور پر پاکستانی حکمران کشمیریوں کے اصل وکیل ہونے کا عملی ثبوت دیں۔ کشمیریوں کو آزادی سے کم کوئی بھی چیز قبول نہیں۔ہم کشمیریوں کی آواز کو وطن عزیز کے ہر گلی کوچے میں پہنچائیں گے۔

مزیدخبریں