لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی جانب سے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار خاندانوں کے لیے خشک راشن ، ملبوسات، بستراور جوتوں پر مشتمل امداد ی سامان کا قافلہ روانہ کر دیا ، خشک راشن میں آٹا،چاول ، گھی، چینی، دالیں اور دیگر اشیاءضروریہ شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چئیرمین حافظ عبدالرﺅف، یاسر بٹ ، شوکت سلفی ، ابو ساریہ و دیگر نے جامع مسجد قباءآئی ایٹ مرکزاسلام آباد سے تقریباً 30لاکھ مالیت کا امدادی سامان روانہ کیا جس میں 1000 راشن پیک، 500بستر، 400ملبوسات، 800جوتے و دیگر اشیاءشامل ہیں۔