سی پیک، مالاکنڈ کے عوام کاحق غصب کرنے کی اجازت نہیں دینگے: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مالاکنڈ کے عوام کے حقوق غصب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔سی پیک کا طے شدہ اولین روٹ دیر اور چترال سے گزرتا ہے اور یہی راستہ سب سے آسان اور مختصر ہے، چائنا کے ساتھ ملحق ہونے کی وجہ سے مالاکنڈ روٹ ہی سی پیک کا مختصر اور محفوظ ترین راستہ ہے۔ لوگ سی پیک کو قومی مفادات کے بجائے ذاتی مفادات کی عینک سے دیکھ رہے ہیں ۔حکومت فوری طور پر مالاکنڈ روٹ پر کام کا آغاز کرے اور طویل اور خطرناک راستے کی بجائے آسان اور مختصر روٹ کو اختیار کرے اسی میں ملکی مفاد ہے ۔مالاکنڈ کو علاقہ غیر بنانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ منصورہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمراٹ دیر بالا میں عوامی وفود سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے 62,63 کو آئین سے نکالنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔احتساب سے بچنے کیلئے حکمرانوں کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کا موقع نہیں دیں گے ۔ ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے فیصلے کے بعد پانامہ سکینڈل میں ملوث باقی تمام افراد کو بھی بے نقاب کرنے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ آئین و قانون سے کوئی بالاتر نہیں ،ملک میں آئین کی حکمرانی کیلئے ہم نے طویل جنگ لڑی ہے ، احتساب کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ،قومی خزانے کو لوٹنے والے بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں کسی فرد واحدکی حکمرانی نہیں بلکہ اللہ کے نظام کے نفاذکی جدوجہد کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی تعصب یا کسی کی ذاتی مخالفت میں مبتلا نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...