لاہور+ فیروزوالا(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے سندر میں ارشد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 10لاکھ روپے مالیت، نواب ٹائون میں خالق کے گھر سے 6 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، اچھرہ کے علاقہ میں شہزاد اور اس کی فیملی سے 5لاکھ75ہزار روپے مالیت ، مانگا منڈی میں عدنان اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت،سبزہ زار میں کمال اور اس کی فیملی سے2لاکھ 30ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون ، ہنجروال کے علاقہ میں مسلح ڈاکوئوں نے شہری اسلم سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ روپے نقدی وموبائل فو ن چھین لیا ۔مصطفی آبادکے علاقہ میں مسلح ڈاکوئوں نے سلیم نامی شہری سے اسلحے کی نوک پر2لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین لیا۔ نیوانارکلی کے علاقہ میں مسلح ڈاکوئوں نے شہری عباد سے گن پوائٹ پر1لاکھ75ہزار روپیمغلپو رہ میں سجاد سے 2لاکھ 43ہزارروپے،گجر پو رہ میں عاطف سے 50ہزارروپے،جنوبی چھائونی میں عمر سے 23ہزاروپے اور موبائل فون ، مصری شاہ میں زاہد سے 16ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے شااہدرہ میںسے اظہرکی گاڑی،ر بھاٹی گیٹ میں سے راحت،فیصل ٹائون میں سے صداقت کے رکشے جبکہ اسلام پو رہ میںغفور،ٹائون شپ میں روف،نشترکالونی میں فیصل کی موٹرسائیکلیںچوری کرلی ہیں۔ کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوئوں نے رمضان کے گھر میں گھس کر ایک لاکھ 60 ہزار روپے رقم اور زیورات‘ دیگر سامان لوٹ لیا۔ عارف کے گھر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی‘ موبائل‘ دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ چوروں نے زمیندار نصراللہ خان کے ڈیرے سے ٹریکٹر ‘ محمد عمران‘ ادریس وغیرہ کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں جبکہ ڈاکوئوں نے یوسف پارک اور تھانہ شاہدرہ کے قریب سے دو نوجوانوں سے موٹرسائیکلیں اور نقدی‘ موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔