کوئٹہ (بیورو رپورٹ) تفتان میں ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار 174پاکستانی باشندوں کو تفتان بارڈر پر لیویز کے حوالے کردیا۔ لیویز کے مطابق یہ افراد غیر قانونی طور پر ایران داخل ہوئے تھے اور روزگار کی تلاش میں یورپی ممالک جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا لیویز نے ان گرفتار افراد کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
تفتان: ایرانی فورسز نے غیر قانونی داخل ہونے والے174پاکستانی لیویز کے حوالے کردیئے
Jul 24, 2017