بنکاک (نیٹ نیوز) خوش خوراک افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ مفت کھانا کھائیں اور انعام بھی پائیں۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک ریسٹورنٹ نے پیٹو افراد کو مفت کھانا کھانے کا چیلنج کیا ہے جسے ختم کرنے کی صورت میں9سو ڈالر انعام بھی دیا جائیگا جبکہ اس مفت کی دعوت کو اڑانے کیلئے آپ کے پاس صرف 1گھنٹہ ہو گا اور نہ کھانے کی صورت میں 72ڈالر بل دینا پڑے گا۔