لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ بازوں اورون ویلرزکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15 پتنگ بازوں اور ون ویلرز کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں ون ویلنگ اورپتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پورے شہر میں13مقدمات درج کرکے15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے510سے زائد پتنگیںاور ڈوربرآمدکرلی۔
پتنگ بازوں اور ون ویلروںکے خلاف کارروائی، 15 ملزم گرفتار
Jul 24, 2017