لاہور (خبر نگار) عدالت میں عمران خان کے منی ٹریل نہ دے سکنے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ مصرعہ پڑھا کہ:”لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا“
دریں اثناءوزےراعلیٰ نے کہا ہے کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف 20کروڑ عوام کے دلوں مےں بستے ہےں اور پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ باشعور عوام نے دھرنا دینے والوں اور ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں کو ہر موقع پر مسترد کیا ہے۔ نیازی صاحب! کھیل کے میدان اور سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے اور آپ نے جھوٹ بول کر اور یوٹرن لے کر سیاست میں نام گنوایا ہے اور سیاست کے ذریعے عوام کی بے لوث خدمت کرنا آپ کے بس کی بات نہیںکیونکہ آپ نے گزشتہ 4برس کے دوران صرف جھوٹ اور انتشار پھیلایا ہے اور آپ نے پاکستان میں گالم گلوچ، منافقت اور غیر جمہوری رویوں کو فروغ دیا‘ بے بنیاد الزام تراشیاں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی تقدیر بدلنے جا رہی ہے تو مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے۔ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور با شعور عوام نے انہیں بار بار مسترد کیا ہے، اب یہ عناصر مایوسی کا شکار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ احتجاج ان کا مقدر ہے ، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور مخالفین احتجاج کرتے رہیں، ہم پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے سفرکو آگے بڑھاتے جائیں گے۔ عوام کے مقبول ترےن اور مخلص لےڈر پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہےں آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ بےساکھےوں کے ذرےعے اےوان اقتدار کے راستے ڈھونڈنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہےں ہوگی۔ مسترد شدہ عناصر آئندہ الےکشن مےں اپنی شکست کے ڈر سے بوکھلاہٹ کا شکار ہےں۔ انہوں نے کہاکہ 2018ءکے انتخابات مےں عوام ترقی کے مخالفےن کو اےک بار پھرمسترد کردےں گے۔ ان انتخابات مےں بھی امانت، دےانت، شرافت اور خدمت کی سےاست کی جےت ہوگی۔
شہبازشریف
”لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا“ شہبازشریف کا عمران کی منی ٹریل پر تبصرہ....
Jul 24, 2017