نوازشریف، ایاز صادق کی ملاقات نہیں ہوئی وزیراعظم ہا¶س، سپیکر کے ترجمان کی وضاحت، وزیر اعظم اسلام آباد واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ+نیوز ایجنسیاں+نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار کے روز ایاز صادق کی مری میں وزیر اعظم نواز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ایاز صادق نے اتوار کا روز لاہور میں گزارا انہوں نے اپنے حلقہ کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔ سپیکر شانگلہ یا مری نہیں گئے اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان وزیر اعظم ہا¶س نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی سپیکر قومی اسمبلی یا کسی سیاسی شخصیت سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ وزیراعظم نے ہفتہ وار تعطیل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزاری۔ دریں اثناءوزیراعظم محمد نوازشریف اہل خانہ کے ہمراہ مری سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔
ترجمان سپیکر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...