بھارت : مہاراشٹر میں گینگ وار کے دوران جنونیوں نے دن دہاڑے مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان کو تلواروں، ڈنڈوں اور ہاکیوں کے وار کر کے قتل کر ڈالا

Jul 24, 2017

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں انسانیت کو شرما دینے والا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ مہاراشٹر میں گینگ وار کے دوران جنونیوں نے دن دہاڑے مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان کو تلواروں، ڈنڈوں اور ہاکیوں کے وار کر کے قتل کر ڈالا۔ دل دہلا دینے والا یہ واقعہ اٹھارہ جولائی کو شام سوا چھ بجے بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اس وقت پیش آیا جب تلوار اٹھائے تقریباً 10 جنونی افراد نے گولڈ میڈلسٹ مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان پر حملہ کر دیا اور بھرے بازار میں تلواروں کے وار کر کے اسے مار ڈالا۔ 28 سالہ نوید پٹھان کو حملہ آور جم سے گھسیٹتے ہوئے سڑک پر لائے اور اس پر تلواروں سے وار کرتے رہے۔ اس دوران لوگ سڑک سے گزرتے رہے لیکن کسی نے ان غنڈوں کو روکنے کی ہمت نہ کی۔ یہ تمام مناظر قریبی عمارت پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئے اور ویڈیو کسی طرح لیک ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پولیس نے 7 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ تاہم باقی ملزموں کی تلاش جاری رکھنے کے بجائے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر کیسے آئی۔
بھارت قتل

مزیدخبریں