کوٹ ادو(خبر نگار)سندھ اور پنجاب میں کراےوں میں جبری کٹوتی،اوگرا سمیت حکومتی اداروں کے سخت روےہ اور موٹر وے پولیس کی جانب سے ناجائز جرمانے اور چالان کے خلاف آل پاکستان آئل ٹےنکر اےسوسی اےشن آج سے ہڑتال کریگی ،ملک بھر کو تےل کی سپلائی روک دی جائیگی۔اس بارے میں آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے چےئر مین میر ےوسف شاہوانی نے سندھ اور پنجاب میںکراےوں میں جبری کٹوتی،اوگرا سمیت حکومتی اداروں کے سخت روےہ اور موٹر وے پولیس کی جانب سے ناجائز جرمانے اور چالان کے خلاف پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ٹینکر مالکان حکومت کو 3ماہ کا ایڈوانس ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر حکومت انہیں ریلیف دینے کی بجائے ان پر رےاستی جبر تسلط کرکے انکا استحصال کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ بھاری کمیشن کے چکر میں موٹر وے پولیس کی ساری توجہ زےادہ سے زےادہ جرمانے عائد اور سزائیں عائد کرنے پر لگی ہوئی ہے ،سانحات اور حادثات کی روک تھام پر انکی کوئی توجہ نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی ٹرانسپورٹروں پرظلم وزےادتی ختم کی جائے، حکومت جب تک انکے مطالبات منظور نہیں کرے گی پورے ملک میں تیل کی سپلائی بند رکھیں گے۔
;آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی آج سے ہڑتال‘ ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند
Jul 24, 2017