ثنا ءمیر نہ ہوتی تو قومی ٹیم نیپال سے بھی ہار جاتی : باسط علی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باسط علی کا کہنا ہے کہ کپتان ثنا میر نے ملک کےلئے بہت قربانیاں دیں، اگر وہ نہ ہوتیں تو ہماری ٹیم نیپال سے بھی میچ ہار جاتی لیکن انہوں نے قومی ٹیم کو اوپر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔سابق کوچ باسط علی نے کہا اگر کوئی کہتا ہے کہ ثنا میر سیاست کرتی ہے تو میں یہ بات اسلئے مان لینے کو تیار ہوں کیونکہ انہوں نے یہ کام ٹیم کی بہتری کےلئے کیا۔ایک سوال پر باسط علی نے کہا کہ ثنا میر اگر خود کپتانی چھوڑنا چاہتی ہیں تو انکو جانے دیا جانا چاہیئے لیکن اسطرح جیسے ہم نے مصباح الحق، یونس خان اور دیگر کھلاڑیوں کو عزت کے ساتھ بھیجا۔ البتہ ثنا میر اگر باولر کی حیثیت سے کھیلنا چاہتی ہے تو ٹیم میں موجود رہیں۔باسط علی نے انکشاف کیا کہ جب میں ویمن کرکٹ ٹیم کا کوچ بنا تھا تب مجھے مینجمنٹ کے لوگوں نے ثنا میر کو کپتانی سے ہٹانے کا بھی کہا لیکن میں نے انکار کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...