”میاں صاحب جانے دو، شہباز شریف کو آنے دو“ لاہور کی سڑکوں پر بینر لگ گئے

Jul 24, 2017

لاہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پر شرارتی عناصر نے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے بینرز آویزاں کر دیئے۔ اتوار کی صبح شاہراہ قائداعظم اور شملہ پہاڑی سمیت دیگر اہم اور معروف چوراہوں پر لگائے گئے ان بینرز پر ”میاں صاحب جانے دو، شہباز شریف کو آنے دو“ کے نعرے درج تھے۔ ان بینروں پر لگانے والے کا نام حافظ طارق اور جو موبائل نمبر درج تھا وہ پہلے بند ملا اور پھر جب رابطہ کیا گیا تو ایک خاتون نے کہا کہ یہ کسی حافظ طارق کا نمبر نہیں ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بینروں کی اطلاع ملنے کے بعد بینرز اتار تو دیئے مگر اس میں اس قدر تاخیر ہو گئی تھی کہ سوشل میڈیا نے اسے فوری طور پر پھیلا دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے درمیان اختلاف پھیلانے والی یہ کوشش جس نے کی اس کا سراغ لگانا تو یقیناً پولیس اور ان خفیہ اداروں کی ذمہ داری ہے جو اصل سوال یہ ہے کہ شہر میں جو چاہے جہاں چاہے بینر آویزاں کر جائے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمرے کہاں ہیں۔
سڑکوں پر بینر

مزیدخبریں